18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56
لاہور،دو بچیوں سمیت تین افراد قتل
اے آر وائی - لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں نامعلوم افراد نے دو بچیوں اور ان کے ایک کزن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ شیرا کوٹ کے علاقے میں قتل کی واردات میں بارہ سالہ صبا، تیرا سالہ منزہ اور ان کے بتیس سالہ کزن رفیق کو مبینہ طور پر تین نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے منزہ اور صبا کے بھائی اکرم کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے باعث تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی قاتلوں کو پہچانا جاسکاہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تین گولیوں کے خول اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ قتل ڈکیتی مزاحمت پر نہیں ہوئے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ غیرت کے نام پر یا دشمنی کی بنا پر یہ قتل ہوئے ہیں۔