18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56
کراچی،سولجربازار مارکیٹ کی درجنوں دوکانوں میں آتشزدگی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کے ڈی اے مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ تقریبا ساڑھے تین بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی سےدو درجن سے زائد دوکانیں مکمل جل گئی جن میں بیشتر دوکانیں پلاسٹک کے سامان کی تھیں۔ پلاسٹک کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلی اور اس پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں اور دو بائوزر نے حصہ لیا جنہوں نے تقریبا ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا،تاہم اس وقت تک آگ دو درجن سے زائد دوکانوں کو خاک کا ڈھیر بنا چکی تھی۔ فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔خوش قسمتی سے آتش زدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔