18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56
حافظ آباد: ماں کو دو جوان بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا
اے آر وائی - حافظ آباد میں نامعلوم افراد نے ماں سمیت دو جوان بیٹوں کو قتل کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق محلہ حافظ آباد میں رات گئے پچبن سالہ سکینہ بی بی اور اس کے دو بیٹوں 24 سالہ بابر اور 22 سالہ خاورکو نامعلوم افراد نے چھریوں اور ٹوکوں کے وار کر کے قتل کر دیا ۔
اس لرزہ خیز واردات کا پتہ اس وقت چلا جب مقتولین کے ایک رشتہ دار نے صبح نو بجے دروازہ کھولا تو گھر میں موجود تینوں افراد مردہ حالت میں پڑے تھے ۔ رشتہ داروں اور محلہ داروں کے مطابق مقتولین کی کسی سے دشمنی نہیں تھی ۔ پولیس نے تینوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔