تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

قومی ادارہ برائے اطفال کراچی سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب

اے آر وائی - کراچی کے قومی ادارہ برائے اطفال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کروا لیا گیا ۔پولیس کے مطابق بچے کو فروخت کرنے والی ٹرینی نرس اور خریدنے والی خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



تین نومبرکوجناح اسپتال کراچی میں محکمہ تعلیم کے کلرک راہب علی کی بیوی نے بیٹے کوجنم دیا تاہم پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی قومی ادارہ برائے اطفال سے اسے اغوا کر لیا گیا تھا۔ نو روز بعد پولیس نے ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع فرزانہ نامی خاتون کے گھر سے بازیاب کروا لیا ۔ پولیس کے مطابق بچے کو قومی ادارہ اطفال کی ٹرینی نرس نے ایک خاتون کو تیس ہزار روپے میں فروخت کیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.