تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

لاہور،شیرا کوٹ میں تہرے قتل کا معمہ حل ہوگیا،بھائی قاتل نکلا

اے آر وائی - لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں رات گئے ہونے والے تہرے قتل کامعمہ حل ہوگیا۔ ملزم نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بہنوں اور کزن کو قتل کیا۔



شیرا کوٹ کے علاقہ طلعت پارک میں ہفتہ کی رات اکرم نے پولیس کو اطلاع دی کہ چار نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اس کی دو بہنوں صبا اور منزہ کو کزن رفیق سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا اور وہ خود بھی زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو ملزم اکرم نے واردات کا اعتراف کرلیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے بدچلنی کے شبہ میں بہنوں اور کزن کو قتل کرکے خود کو زخمی کرنے کا ڈرامہ رچایا۔ ملزم ڈکیتی اور چوری کے

مقدموں میں ملوث رہ چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.