18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56
کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ سکھر سے بازیاب، دو ملزم گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے اغوا ہونے والا 3سالہ بچہ تاوان کی رقم کے لین دین کے دوران سکھر کے علاقے سٹی بائی پاس سے بازیاب کرالیاگیا جبکہ دو اغواکار بھی گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی ۔ گرفتار ملزمان شوکت بلیدی اور رحمت اللہ سہنانی کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 15لاکھ تاوان طلب کیا تھا اور آج بچے کو تاوان کی رقم ملنے کے بعد والدین کے حوالے کیا جانا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا۔گرفتارشدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔