تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

لاہور:پولیس کا 15 سالہ مزدور پر بدترین تشدد

اے آر وائی - پولیس نے پندرہ سالہ مزدور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا حلیہ بگاڑ دیا۔ تھانہ سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک اسٹاپ کے رہائشی بشارت نے بتایا کہ رات وہ کام سے واپس آرہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے پکڑکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے 9 بچوں کے اغوا کا جرم قبول کرنے کو کہا۔



مارپیٹ سے جب بات نہ بنی تو اس کے والد محمد سعید کو تھانے میں بلاکر اس کے حوالے کردیا گیا۔ مظلوم خاندان نے بتایا کہ میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد پولیس نے خفیہ رابطہ کرکے معاملہ کو رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔ تشدد میں ملوث اہلکار تھانہ چھوڑ کر غائب ہوچکے ہیں اور ان کے فون بھی بند جارہے ہیں۔



مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بشارت چوری کرکے بھاگ رہا تھا، اسے شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، ایک بار اس نے پہلے بھی چوری کی تو اسے والد نے خود تھانہ میں بند کرایا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو محکمانہ کارروائی کے علاوہ جیل بھی بھیجا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.