18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56
کراچی: مقامی سینما گھر میں آگ لگ گئی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع مشہور سینما کے منی سینما گھر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ جس نے سینما کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے باعث منی سینما گھر جل کر راکھ ہوگیا، اس کے ہال میں ایک سو بیالیس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ جبکہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے سینما کے مین ہال کے ایک حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سینما کے داخلی دروازے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔