تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

ٹھٹھہ حادثہ:انتظامیہ اور پولیس علیحدہ علیحدہ تحقیقات کرینگی

اے آر وائی - ٹھٹھہ حادثہ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک پولیس علیحدہ علیحدہ تحقیقات کرے گی۔ قومی شاہراہ دوہزار چھہ میں (این ایچ اے ) کے حوالے ہونے کے باوجود چاررویہ سڑک تعمیر نہ ہونے کی بھی تحقیقات ہونگی۔



وزیراعلی سندہ کی ہدایت پر کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے بھی وقوع کا جائزہ لیا اور اسپتال کا بھی دؤرہ کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حادثہ کا شکار افراد کی مالی مدد کے لیئے حکومت سندھ کی جانب سے مالی مدد کا اعلان آج متوقع ہے۔ دوسری جانب واقع کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.