تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

ٹریفک وارڈن لومیرج کیس،پولیس مریم لاشاری کوپیش نہ کرسکی

اے آر وائی - ٹریفک وارڈن لو میرج کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے واضع احکامات کے باوجود پولیس مریم خان لاشاری کو عدالت میں پیش نہ کر سکی۔



کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس مظہرسدھو نے ایس ایچ او۔۔اے ڈویژن اوکاڑہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معاملہ کی نزاکت کااندازہ نہیں ہے ،لڑکی کی جان کو خطرہ ہے۔ عدالت نے ڈی ایس پی اوکاڑہ سٹی کو حکم دیا کہ ایس ایچ او کی مدد اور معاونت کریں۔



جسٹس مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ اگرلڑکی کوکچھ ہوگیا تو پھر دیکھیں گے کس پر ذمہ داری عائد کی جاتی ہے۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک وارڈن کی مغوی اہلیہ کو تین بجے تک پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کی توہین کی گئی تو برداشت نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.