18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
ہندو ڈاکٹرزکا قتل : حیدر آباد میں مختلف جماعتوں کی ریلی
اے آر وائی - شکارپور میں ہندو ڈاکٹرز کے قتل کے خلاف سول سوسائٹی اور مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلی کے شرکاء نے حیدرآباد پریس کلب پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا ۔
ریلی میں مقررین نے خطاب میں کہا کہ شکارپور کا واقعہ ایک گہری سازش ہے جس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاژ کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ سول سوسائٹی اورامن پسند لوگ ہندو برادری کے ساتھ ہیں اور جب تک اصل قاتلوں کو سزا نہیں دی جاتی احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔