تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

کراچی : اغوا برائے تاوان کے 6ملزم گرفتار، 4مغوی بازیاب

اے آر وائی - اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے کراچی میں کارروائی کرکے چار مغویوں کو بازیاب کرواکر ، اغواء برائے تاوان کے متعدد وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیا۔



اے وی سی سی نے اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن، گلستان جوہر، اور سعید آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کرکے اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث چھ ملزمان عبدالرزاق،ارشد، سرفرازعرف بھورا، رجب علی عرف ندیم ، سائینداد، اور عبدالکریم کو گرفتار کرکے چار مغویوں سیرت صادق، جعفر لاسی، ایاز عمری، سلطان عمری کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، ایک سیون ایم ایم رائفل ، ایک رپیٹر گن اور ایک پستول برآمد کرلی گئی۔ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.