18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
گوجرانوالہ: پراپرٹی ڈیلر کا ملازم پر تشدد، منہ کالا کردیا
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں پراپرٹی ڈیلر نے چوری کے الزام میں اپنے 19سالہ ملازم پر تشدد ، منہ کالا کرکے 4کلومیٹر تک دوڑ بھی لگوائی۔
پراپرٹی ڈیلر چوہدری ارشد اور اس کے ساتھیوں نے کار چوری کے الزام میں 19سالہ عمر فاروق کا منہ کالا کرکے اس پر تشدد کیا اور چار کلومیٹر تک دوڑیا جب عمر فاروق کی حالت غیر ہو گی تو اسے پولیس چوکی لے آے ۔ چوکی انچارج مبشر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ 19سالہ عمرفاروق پیشہ ور چور ہے جسکے خلاف پہلے بھی چوری کے دو مقدمات درج ہیں۔