تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

کراچی: گودھرا میں پولیس آپریشن، 15 افراد زیرِ حراست

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گودھرا میں پولیس نے آپریشن کرکے پندرہ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ اور شیلنگ کی ۔



نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں گراؤنڈ کے ساتھ واقع پلاٹوں کے تنازعے پر دو گروہوں میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ایک گروپ نے قریب واقع پولیس چوکی پر حملہ کردیا اور اس دوران پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس سے ایس ایچ اوسمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔ جس کے بعد ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے بھاری نفری طلب کرلی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔ جس دوران مسلح افراد کی جانب سے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے بھی جوابی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔



سرچ آپریشن کے دوران پندرہ سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ واقعے کے خلاف علاقے کے کچھ لوگوں نے احتجاج کرکے ٹائر نذر آتش کئیے علاقے میں کیشدگی کے باعث پولیس نفری کو تعینات کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.