تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58

نوابشاہ: قومی شاہراہ پر وین الٹ گئی، بیس مسافر زخمی

اے آر وائی - نوابشاہ کے قریب قومی شاہراہ دینو مشین اسٹاپ کے مقام پر حیدرآباد سے سکھر جانے والی تیز رفتار مسافر وین ٹائر پھٹنے سے الٹ کر کھائی میں جاگری جس سے 20 مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔



زخمیوں کو فوری طور سول اسپتال دولت پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں پیپلز اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موٹر وے پولیس کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث زخمی جائے حادثہ پر تڑپتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.