18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58
لاہور ہائی کورٹ:قتل کا ملزم پولیس تحویل سے فرار
اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے قتل کا ملزم آصف پولیس سے ہاتھ چھڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم پر ایک نوجوان کے قتل کا الزام ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد جب ملزم آصف کو باہر لایا گیا تو اس نے موقع غنیمت جانا اور پولیس افسر سے ہاتھ چھڑا کر فرار ہو گیا۔ مفرور آصف پر ایک نوجوان لڑکے کے قتل کا الزام ہے جسے گزشتہ سال قتل کیا گیا۔