18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58
دریائے سندھ میں زہریلے پانی کی آمد کا انکشاف
اے آر وائی - دریائے سندھ میں زہریلہ پانی آنے کے انکشاف بعد سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں کو دریا سے پینے کے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔
دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث پنجاب اور سندھ کے صنعتی علاقوں سے آنے والے کیمیکلز اور دیگر فضلے کی مقدار بڑھنے سے دریائے کا پانی زہریلہ ہوگیا ہے۔ دریاء میں زہریلے پانی کا انکشاف اس سے پینے کا پانی حاصل کرنے والے شہروں کی میونسپل انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔
سکھر کی انتظامیہ نے شہر کے گنجان آباد علاقوں پرانا سکھر، شالیمار، مینارہ روڈ، لوکل بورڈ، گھنٹہ گھر، شاہی بازار، نیو پنڈ اور دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی چند روز کے لیے بندکر دی ہے۔ شہر کی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے متبادل ذرائع کے پینے کا پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔