تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58

لاہور میں سی این جی بسیں چلیں گی،شہبازشریف نے افتتاح کردیا

اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور سی این جی بسوں کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے بس میں بیٹھ کر شہر کا چکر بھی لگایا۔



چین کے تعاون سے چلائی جانے والی ایک سو گیارہ بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ سی این جی بسیں پاک چین دوستی کی ایک اور مثال ہیں۔ انیس سو ننانوے میں پچاس بسیں لاہور لائے تھے جس پر مارشل لاء ایڈمینسٹریٹر نے جیل میں ڈال دیا اب یہ سی این جی بسیں لائے ہیں جس کے بعد امید کے کہ جیل جانا نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان بسوں سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی اور مسافروں کیلئے آسانی پیدا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.