18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58
شہداد پور:پاکستان کارڈ کیلئے قطار میں لگاشخص بھگدڑ سے ہلاک
اے آر وائی - شہداد پور میں پاکستان کارڈ کے لئے قطار میں لگنے والا شخص بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوگیا۔ شہداد پور نادرا آفس کے باہر سینکڑوں افراد کے رش کے باعث بھگڈر مچ گئی، جس سے لوگوں کے پیروں تلے دب کر بے ہوش ہونے والا پچاس سالہ شخص میر محمد خاصخیلی اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا ۔
ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میر محمد کی ہلاکت کے بعد کسی بھی سرکاری اہلکار یا منتخب نمائندے نے مرحوم کے ورثاء سے رابطہ نہیں کیا۔