18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:59
لاہور: پولیس نے 122مقدمات میں ملوث 45ملزمان گرفتار کر لیئے
اے آر وائی - لاہور پولیس نے ڈکیتی سمیت دیگر 122مقدمات میں ملوث تین گروہوں کے 45ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں پنجاب کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن علی عامر ملک نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان وارداتوں میں ملوث ملزمان میں متعدد اشتہاری بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان اکرام ڈکیت گینگ، اشفاق عرف باو کیش سنیچر گینگ اور فضل غنی پٹھان بین الاضلاعی صفایا گینگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ ، کرنسی اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔ علی عامر ملک نے بتایا کہ کاروں کی چوری کی وارداتوں میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔ جبکہ چالان اور بازیابی کی رفتار میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کو غیر سنجیدگی سے نہیں لیا جاسکتا۔