تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:59

کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر صنعتکار کی اہلیہ کا قتل

اے آر وائی - کراچی کے علاقے بہادرآباد میں صنعتکار کی اہلیہ کو ڈکیتی میں مزاحمت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔



مقامی صنعتکار کی اہلیہ خریداری کر نے مارکیٹ گئی تھیں جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے ان سے پرس اور موبائل چھین لیا اور چوڑیاں اتروانے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کردیا۔ انہیں زخمی حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے انتقال کر گئیں۔جبکہ لیاری میں دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.