18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:0
فیروز والا : قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، چار زخمی
اے آر وائی - فیروزوالا کچہری میں انسپکٹر وارث احمد کی موجودگی میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، ایک دوسرے پر بلیڈ سے حملہ کردیا۔ چار قیدی شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہنگامہ بخشی خانے سے نکلنے کے دوران ہوا۔
قیدیوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے بلیڈ سے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔ پولیس کی جانب سے واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اور انسپکٹر وارث اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں کہ قیدیوں کے پاس بلیڈ کہاں سے آئے پولیس نے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے زخمی ہونے والے قیدیوں کو اسپتال لے جانے کی بجائے بکتر بند گاڑی میں بند کردیا ہے۔