18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:0
عبداللہ شاہ غاز ی کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہورہا ہے
اے آر وائی - کراچی میں واقع صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غاز ی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہورہا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔ عرس میں ملک بھر سے زائرین شرکت کریں گے۔
گزشتہ رات کلفٹن کے علاقے سی ویو پر ہونے والے دھماکے کے بعد مزار کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی مزار کے مرکزی دروازے پر واک تھرو گیٹ نصب کیئے گئے ہیں۔ سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینا ت کیا گیا ہے جبکہ مزار کے ساتھ ہی واقع پارکنگ ایریا میں بھی گاڑیاں کھڑی کرنے پر بابندی عائد کی گئی ہے۔
مزار کے سامنے آنے اور جانے والے راستے کو ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ مزار کے اطراف بیس سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیئے گئے ہیں جس سے تمام نقل و حمل پر نظر رکھی جاسکے گی۔