تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:0

چکوال : موٹروے پر بس کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

اے آر وائی - چکوال کے قریب کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے علاقے میں مالا کنڈ سے رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کے لئے جانے والے قافلے کی بس بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ جس کے نتیجہ میں بس میں سوار چھ مسافر جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے حادثہ صبح کے وقت پیش آیا ۔



زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ حادثہ اسی جگہ پیش آیا جہاں چند روز قبل فیصل آباد کی نجی اسکول کی بس بھی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں35بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.