18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:0
کراچی : شرافی گوٹھ میں تین افراد قتل
اے آر وائی - کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں فارم ہاوٴس کے اندر تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ کورنگی سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جانیو الے راستے پر شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع فارم ہاوٴس سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کیے گئے افراد کو رات کو کسی وقت قتل کیا گیا تھا۔ صبح جب فارم پر دیگر لوگ گئے تو اندر تینوں کی لاشیں پڑیں تھیں، جبکہ تینوں افراد کا قتل نشہ کرنے کے دوران جھگڑے پر ہوا یا تینوں کو زمین کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔