18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1
ایبٹ آباد: سکول پرنسپل کا دس سالہ طالب علم پر جنسی تشدد
اے آر وائی - ایبٹ آباد کے مقامی سکول کے پرنسپل کا دس سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیا دتی کی کوشش انکار پر طالب علم کو شدید تشدد کا نشا نہ بنا یا ۔
نجی تعلیمی ادارہ مانگل پبلک اسکول ایبٹ آباد میں زیر تعلیم چو تھی جماعت کے طالب علم انس کوسکول پرنسپل دلبر خان نے بہانے سے اپنے کمرہ میں بھلا کر جنسی زیا دتی کرنے کی کوشش کی ،طالب علم کے انکار اور مذمت پر پرنسپل نے اسے شدید تشد د کا نشانہ بنا یا ،پرنسپل آدھے گھنٹہ تک لاتوں اور مکوں سے انس کو تشد د کرتا رہا،شدید تشد د کے باعث انس بے ہوش ہو گیا،جسے بے ہوشی کی حالت میں ایوب میڈ یکل کمپلکس ایبٹ آباد داخل کر دیا گیا ہے۔
انس کے والد نے پرنسپل کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ میر پور میں درخواست دے دی ہے۔ طالب علم انس کا کہنا تھاکہ پرنسپل انتہائی ظالم آدمی ہے اعلی حکام اس کیخلاف سخت کا روائی عمل میں لائیں۔