تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1

لاہور: مزنگ بازارمیں دن دہاڑے ڈکیتی،چھ کروڑکاسونالوٹ لیاگیا

اے آر وائی - مزنگ بازار میں دن دہاڑے آٹھ ڈاکوؤں نے دو جیولرز سے چھ کروڑ مالیت کا سونا لوٹ لیا۔ فائرنگ سے ایک دکاندار اور ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔



لاہورکےبارونق بازار مزنگ میں آٹھ ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ ڈاکو شہزاد جیولرز کی دکان سے لوٹ مار کرنے کے بعد میں صابر جیولر کی دکان میں گھس گئے۔ جہاں مزاحمت پر دکان کے مالک جنید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ جنید کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا تاہم اسے اس کے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔



واقعے کے بعد دکاندار وں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور صفانوالا چوک میں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔ اور پولیس کی نااہلی کے خلاف تھانہ مزنگ کا گھیراؤ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.