18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1
گھر سے شادی کیلیے فرار ہونے والی لڑکی کا پولیس سے رابطہ
اے آر وائی - لاڑکانہ کے علاقے میروخان کی رہائشی لڑکی نگینہ بنت فضل ودھو کو پولیس نے محبت دیرو کے قریب گاؤں حسام الدین شاہ میں چھاپہ مارکر برآمد کرلیا ہے۔
ڈی پی او جاوید جسکانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی نے فون کرکے کہا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، مدد فراہم کی جائے۔ بعد ازاں نوشہروفیروز اور بھریا سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی مکان سے لڑکی کو بازیاب کرلیا۔ لڑکی نگینہ ودھو نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ قبل وہ احسان علی کھیڑو نامی نوجوان سے پسند کی شادی کرنے کیلئے گھر سے فرار ہوئی،جس کے بعد احسان کے رشتہ داروں نے احسان کو اور اسے پکڑ کر ایک ماہ تک متعلقہ گاؤں میں رکھا۔