تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1

کراچی: مہران ہائی وے کی تعمیر، تجاوزات کے خاتمے کیلیے آپریشن

اے آر وائی - مہران ہائی وے کی تعمیر کیلیے بھینس کالونی سے پورٹ قاسم تک قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر ملیر ڈاکٹر شوکت جوکھیو کی نگرانی میں پولیس کی بھاری تعدادنے آپریشن کیا۔



پولیس کی موجودگی میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئےکئی مکانات اسکولز اور دکانوں کو مسمار کر دیا، تجاوزات کے خاتمے کے لیےاس آپریشن میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، بھینس کالونی سے پورٹ قاسم تک اس صنعتی علاقے میں غیر قانونی طور پر نجی اسکولز، مکانات، دکانیں اور دیگر تجاوزات قائم کر دی گئیں تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.