18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1
پشاور: دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان، ڈبل سواری پر پابندی
اے آر وائی - پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر امن عامہ کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لیے بارہ دنوں کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلعی رابطہ آفیسرنے اے آر وائی نیوزکو بتایا کہ پچیس نومبر سے سات دسمبرتک پشاور میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ رہے گی جس کے تحت موٹرسائیکل پرڈبل سواری، افغان مہاجرین کے شہرمیں داخلے اور لاؤڈ اسپیکرکے استعمال پرپابندی ہوگی۔
ڈی سی اوپشاورنے پولیس کودفعہ ایک سوچوالیس کے نفاذ پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔