18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:2
ملتان : نرسوں کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا
اے آر وائی - ملتان میں نرسنگ ایسوسی ایشن کی سینکڑوں نرسوں نے تیسرے روز بھی نشترہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹیویٹ کے باہر تنخواہوں میں کٹوٹی کے خلاف اور پے پیکج کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
ملتان نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹیویٹ کی نرسنگ ایسوسی ایشن میں شامل سینکڑوں نرسوں نے تیسرے روز بھی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی ۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نرسوں کا پنجاب حکومت استحصال کرتے ہوئے تنخواہوں میں کٹوتی کررہی ہے جبکہ نرسوں کو جو ترقی دی جانا تھی وہ بھی نہیں دی جارہی ہے مظاہرین نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر پے پیکج کے ساتھ ساتھ نرسوں کا استحصال بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مکمل ہسپتالوں میں کام بند کردیا جائے گا۔