18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:2
کراچی اور سندھ یونیورسٹی میں فیض چیئر قائم کرنے اعلان
اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے جامعہ کراچی اور سندھ یونیورسٹی میں فیض چیئر قائم کرنے کااعلان کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ ہاوٴس میں فیض صدی تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلی کاکہنا تھاکہ فیض احمدفیض کے کلام پرتحقیق کی جائے حکومت تعاون کریگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض نے اپنی شاعری سے معاشرے کے ظلم وجبر کی عکاسی کی اور مشکل حالات سے نبرآزماہونے کادرس دیا۔ اس موقع پرادب کے میدان میں فیض کے ساتھ کام کرنیوالے ساتھیوں کوشیلڈ پیش کی گئیں۔