تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 نومبر 2011
وقت اشاعت: 8:6

ساہیوال:کوئٹہ جانے والی ٹرین کاانجن فیل،مسافروں کااحتجاج

اے آر وائی - ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ جانے والی ٹرین کو ئٹہ ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا، خواتین اور بچوں سمیت رات بھر مسافر سردی میں ٹھٹھرتے رہے۔ پریشان مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور اسٹیشن ماسٹر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی محکمہ ریلوے کی طرف سے پوری رات کے دوران ٹرین کو انجن مہیا نہیں کیا گیا، جس کے باعث بچے، خواتین، معمر اور بیمار افراد سردی میں بے یارومددگار پڑے رہے۔



بالآخر مسافروں نے تنگ آکر ٹرین کو اگ لگانے کی دھمکی دیدی، اس کے بعد ملتان سے انجن منگوایا گیا اور کوئٹہ ایکسپریس دس گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ روانہ ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.