19 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:39
استعفیٰ رضا کارانہ طور پر دیا ہے، شرجیل میمن
اے آر وائی - سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ استعفیٰ رضا کارانہ طور پر دیا ہے ، معافی پارٹی قیادت سے مانگی ہے کسی اتحادی جماعت سے نہیں۔
وہ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا میرے ذاتی دوست ہیں اور ان سے میری دوستی جب تک زندہ ہوں قائم رہے گی۔ شرجیل میمن نے کہاکہ دورہ لندن میرا ذاتی دورہ تھا اور نیک نیتی سے گیا تھا۔
استعفیٰ کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباو نہیں تھا وزارت سے اخلاقی طور پر مستعفی ہوا ہوں ،صدر نے مجھے بہت عزت دی اور میں ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آنی جانی چیز ہے پارٹی نے ہی مجھے وزارت دی تھی ہم لوگ نظریاتی لوگ ہیں پیپلزپارٹی کیلئے وزارت کیا میری جان قربان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کو کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں ذوالفقار مرزا ذاتی حیثیت میں ایم کیو ایم کیخلاف بیانات ے رہے ہیں ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔