تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:6

ملتان : طالبہ کے ساتھ پرنسپل کی مبینہ ذیادتی کی کوشش

اے آر وائی - ملتان میں نویں جماعت کی طالبہ سے پرنسپل کی مبینہ زیادتی کی کوشش کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تاہم مسلسل احتجاج کے بعد اہلکاروں کو پرنسپل کے خلاف کارروائی کرنا پڑی ۔



ملتان کے علاقے رحمان کالونی کی رہائشی چودہ سالہ ثمرین نامی طالبہ مقامی اسکول میں زیر تعلیم ہے اور ساتھی طالبہ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی پر 65 سالہ پرنسپل چوہدری محمد اصغر نے دونوں بچیوں کو اپنے دفتر میں بلایا جس کے بعد ثمرین کو روک لیا اور دفتر کا دروازہ بند کر کے مبینہ طور پر ذیادتی کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچا دیا اور بچ نکلی ۔



واقعہ کے بعد اہل علاقہ اور طلباءنے اسکول پرنسپل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دیا تاہم پولیس کی جانب سے پرنسپل کے بجائے احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تاہم مسلسل احتجاج کے بعد پولیس کو پرنسپل کے خلاف کارروائی کرنا پڑی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.