20 نومبر 2011
وقت اشاعت: 12:39
کمسن طلباء کو زنجیروں میں جکڑنے والامدرسےکا معلم گرفتار
اے آر وائی - لودھراں میں مدرسے کے معلم کی جانب سے 2 ماہ تک زنجیروں میں جگڑے گئے 2 کمسن بھائی فرار ہوکر اہل علاقہ کے پاس پہنچ گئے۔ پولیس نے معلم کو گرفتار کرلیا۔
موضع خانپور میں قائم مدرسہ قادریہ چشتیہ کے معلم قاری مختار نے 9 سالہ اکبر اور 7 سالہ اصغر کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا تھا،جو موقع پاکر رات کی تاریکی میں بھاگ نکلے۔ اہل علاقہ نے بچوں کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے بچوں کی نشاندہی پر مدرسے کے معلم قاری مختارکو گرفتار کرلیا۔ بچوں کے مطابق ان پر تشدد کیا جاتا تھا اور کھانے میں صرف آدھی روٹی دی جاتی تھی۔