تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 نومبر 2011
وقت اشاعت: 12:48

چچا نے بھتیجیوں کو قید کرلیا، فرار پر حادثے میں زخمی

اے آر وائی - رحیم یارخان میں مبینہ طور پر بھیک نہ مانگنے پر چچا نے بھتیجیوں کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا، موقع پاکر فرار ہونے والی متاثرہ لڑکی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراکر زخمی۔ متاثرین کو شیخ زاہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد کے رہائشی جمال اپنی دونوں بھتیجیوں 16 سالہ شہناز اور 20 سالہ شبانہ سے زبردستی بھیک منگواتا تھا۔ انکار کرنے پر جمال نے اپنے بیٹے علی گوہر کے ساتھ مل کر دونوں بہنوں کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا۔



ایک ماہ تک چچا کی قید و تشددکا نشانہ بننے والی شہناز اور شبانہ موقع پا کر فرار ہوگئیں۔ راستہ میں شہناز کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی جسے زخمی حالت میں شیخ زاہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کیخلاف رحیم یار خان پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.