تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:31

کراچی:پولیس نے سعودی قونصل خانے پر حملے کے ملزمان پکڑ لئے

اے آر وائی - کراچی میں پولیس نے سعودی قونصل خانہ پر دستی بموں سے حملوں اور فرقہ وارانہ نشانہ وار قتل کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔



ایس ایس پی کرائم برانچ فاروق اعوان کے مطابق آج صبح پولیس نے خفیہ اطلاع پر عید گاہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جس کے دروان تین ملزمان زکی عرف کامران، محسن اور محمد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکیا۔



پولیس کے مطابق ملزمان کالعدم مذہبی تنظیم لشکر مہدی سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ سعودی قونصلیٹ پر ہونے والے دستی بم حملوں میں ملوث تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر ان کے اہم ساتھی آصف عرف منا کو گلستان جوہر رابعہ سٹی سے فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.