تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 15:41

حیدرآباد،موبائل چھینتے ہوئےمزاحمت پر طالبعلم ہلاک

اے آر وائی - حیدرآباد کے علاقے تین نمبر تالاب میں دن دھاڑے موبائل چھینتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 15 سالہ میٹرک کے طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کردیا، واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے علاقے میں ہنگامہ آرائی کی اور احتجاجاً دوکانیں اور مارکیٹ بند کرادی۔



حیدرآباد کے علاقے تین نمبر تالاب میں دن دھاڑے 3 نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موبائل چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر 15 سالہ میٹرک کے طالب علم ادریس عمبرانی کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعہ کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور مشتعل افراد نے تین نمبر تالاب سے ملحقہ شاہراہوں پر دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی، مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کئے اور احتجاجاً علاقے کی دوکانیں اور مارکیٹوں کو بند کرادیا، اس موقع پر متعلقہ تھانے کی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر بھی پتھراؤ کردیا جس کے باعث پولیس اہلکار بدحواسی کے عالم میں دھرنے کے مقام سے چلے گئے۔



علاقہ مکینوں نے 15 سالہ طالب علم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، دوسری جانب مقتول ادریس عمبرانی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد جب اس کی رہائشگاہ پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دھاڑیں مار کر رونے لگے،مقتول اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.