21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:49
سکھر: سپر ایکسپریس کا انجن فیل ،مسافر مشتعل
اے آر وائی - محکمہ ریلوے کا بحران برقرار ہے۔ روہڑی اسٹیشن پر سپر ایکسپریس کا انجن فیل ہو نے کے باعث مسافر مشتعل ہو گئے ۔ روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو اسٹیشن پر سپر ایکسپریس کا انجن فیل ہوجانے کے باعث مسافروں نے ریلوے ٹریک کو بلاک کردیا جس کے باعث علامہ اقبال ایکسپریس کو ہنگورجہ اور زکریا ایکسپریس کوروہڑی پر روک لیاگیا۔
انتظامیہ نے سپر ایکسپریس کو انجن فراہم کرنے کیلئے روہڑی پر کھڑی زکریا ایکسپریس کا انجن کاٹنے کی کوشش کی جس کے بعد روہڑی اسٹیشن پر بھی مسافروں نے احتجاج شروع کردیا ۔ مسافرٹرین کے اوپر چڑھ گئے ۔ بعد میں انہوں نے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر میں گھس کر ریلوے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔