21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:31
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پر تشد د واقعات کےدوران تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقع بنگلے سے ایک شخص کی گلے میں پھندہ لگی لاش ملی ہے۔ مقتول ڈرائیور تھا اورواقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
اورنگی ٹاؤن بلاک ایل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچاس سالہ فاروق ہلاک ہوگیا ۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ مرزاآدم خان روڈ سے بائیس سالہ شاہد خان کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہد کو تشد د کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔