21 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:32
دادو ، درخت کاٹنے پر تیرہ افراد کے قتل ، فیصلہ تیرہ سال بعد
اے آر وائی - تیرہ سال قبل دادو کے قریب گاؤں مینھوں خان بھنڈ میں بیری کے درخت کی ٹہنی کاٹنے پر قتل ہونے والے تیرہ افراد کے قتل کا تصفیہ پنچائیت ہال دادو میں کردیا گیا۔
اس موقع پر بھنڈ برادری کے روحانی پیشوا سید عابد حسین شاہ اور سابق صوبائی وزیر میر منظور پنھور کی سربراہی میں منعقعد ہونے والے جرگے میں بھنڈ برادری دونوں فریقین کی جانب سے متعدد افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرعلی بخش بھنڈ اور بخش علی بھنڈ پر بارہ افراد کا قتل ثابت ہونے ، زخمی اور مکانات کے نقصان کا مجموعی طور پر ایک کروڑ دس لاکھ روپے جرمانہ دونوں فریقین پر عائد کیا گیا۔ جرمانے کی رقم قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کو دی جائے گی۔