تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:8

کراچی پولیس کی کارروائی، مبینہ طالبان دہشت گرد گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے پاپوش نگر سے پولیس نے مبینہ طالبان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور پستول برآمد کرلیا۔ جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔



پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آصف اللہ کو پاپوش میں واقع اشرف کمیونٹی سینٹر کے قریب روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔



پولیس کے مطابق ملزم کراچی میں محرم الحرام کے دوران کسی مقام پر خود کش دھماکہ کرنے کی منصوبہ کررہا تھا جبکہ شو مارکیٹ، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن اور اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.