22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:8
کراچی: رینجرزکےاختیارات میں تین ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری
اے آر وائی - سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں مزیدتین ماہ کی توسیع کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ رینجرز کو دیئے گئے اضافی اختیارات رواں ماہ کے آخر میں ختم ہورہے تھے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبے میں رینجرزکی موجودگی ضروری ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں تین کی توسیع کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔