22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:2
چکوال:بھائی نے بہن کو دارالامان میں قتل کردیا
اے آر وائی - چکوال میں عدالت کے حکم پر دارالامان میں مقیم خاتون کو ملاقات کے بہانے آنے والے بھائی اور اس کے ساتھی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزم عدنان ملاقات کے بہانے اپنے ساتھی کیساتھ دارالامان گیا اور عملے کی مبینہ ملی بھگت سے فائرنگ کرکے اپنی بہن فاریہ رباب کو ہلاک کردیا۔ ملزمان نے پولیس کے آنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور بعد میں گرفتاری دیدی۔ تاہم پولیس ملزمان کی گرفتاری سے لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔
مقتولہ فاریہ نے شوہر سے ناراض ہوکر تنسیخ نکاح کا دعوٰی دائر کر رکھا تھا اور اسے عدالت کے حکم پر دارالامان میں پناہ دی گئی تھی۔ مقتولہ اٹک کے قصبہ قطبال کی رہائشی تھی۔