22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 12:54
کراچی:اعلٰی ثانوی بورڈ کاپری میڈیکل پارٹ ون کےنتائج کا اعلان
اے آر وائی - اعلیٰ ثانوی بورڈ نے پری میڈیکل پارٹ ون اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق پری میڈیکل پارٹ ون میں کل 14677 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 6692 کامیاب ہوئے، جبکہ کامیابی کا تناسب 45.6 فیصد رہا ۔ اور میڈیکل ٹیکنالوجی میں کل 19 طالب علموں نے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے چار کامیاب ہوئے، جبکہ کامیابی کا تناسب 21 فیصد رہا ۔