تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:35

اسلام آباد:حساس ادارے کے قریب سے خودکش جیکٹ برآمد

اے آر وائی - اسلام آباد کے حساس علاقے شکر پڑیاں کے قریب حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر جنگل سے انٹیلی جنس ادارے نے ایک خودکش جیکٹ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔



ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور اس جیکٹ کو پہن کر اسلام آباد میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کرنا چاہتا تھا۔لیکن حساس ادارے کے تعاقب پر خودکش حملہ آور جنگل میں بھاگ گیا اور خود کش جیکٹ ، اپنی گھڑی اور دیگر سامان پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حساس ادارے نے خودکش جیکٹ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.