22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:44
میرپور خاص،عدالت کے حکم پر71ہاری بازیاب
اے آر وائی - ضلع میرپورخاص میں عدالت کے حکم پر دو مختلف مقامات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 71ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے حکم پر پولیس نے میرپورخاص کے دو مقامات پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت اکہتر ہاریوں کو بازیاب کرالیا جنہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے تمام بازیاب ہونے والے افراد کو آزادانہ زندگی گزارنے کی اجازت دیدی ہے۔