تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:35

چنیوٹ:ڈاکو ،معذور خاندان پر سخت تشدد کے بعد بھینس لیکر فرار

اے آر وائی - چنیوٹ میں چور ۔غریب گونگی بہری فیملی کا واحد آسرا بھینس چرا کر لے گئے، اور اسی پر بس نہیں کیا۔ اور باپ، بیٹے کو اسقدر مارا کہ انھیں تاحال ہوش نہیں آسکا ہے ۔



یہ واقعہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع عدلانہ میں پیش آیا، جہاں گونگی بہری فیملی ۔عبدالغفور اس کے دو

بیٹے عارف ، عمر ، اور بہو اور ایک سالہ بچہ رہائش پذیر تھے ۔ اس معذور خاندان کا واحد آسرا ایک بھینس تھی، جسے چرانے کیلئے آنے والے چوروں نے بابا عبدالغفور اور عارف کو رسیوں سے باندھ کر بری طرح مارا۔ اور بھینس لیکر فرار ہوگئے۔



بابا عبدالغفوراورعارف تاحال بیہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں، گھر کی خواتین نے اشاروں میں میڈیا نمائندگان کے سامنے مطالبہ کیا کہ انھیں تحفظ اور مدد فراہم کی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.