تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:27

علی پور،دس سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ،لاش کھیتوں سے برآمد

اے آر وائی - علی پور میں زمیندار کے بیٹوں اور دوستوں نے دس سالہ بچے کو زیادتی کے بعد پھانسی دیکر قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں دبا دی، والدین پر غشی کے دورے، ملزمان فرار۔



مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے رہائشی محنت کش خلیل احمد کے دس سالہ بیٹے سرفراز کو زمیندار کے بیٹے زوار اور اسکے دیگرپانچ دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کے بعداسکے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیااور لاش کو کھیتوں میں دبا دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش برآمد کرلی۔ واقعہ کا علم ہونے پر سرفراز کے گھر پر کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے ملزمان گرفتار نہ کیلے جانے پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.